فیشن ویک سپرنگ سمر 2017 ،دوروزہ میلہ 22 فروری سے سجے گا‘ملک بھر سے درجنوں فیشن ڈیزائنرز کلیکشن متعارف کروائینگے

منگل 14 فروری 2017 16:43

فیشن ویک سپرنگ سمر 2017 ،دوروزہ میلہ 22 فروری سے سجے گا‘ملک بھر سے درجنوں فیشن ڈیزائنرز کلیکشن متعارف کروائینگے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) فیشن کونسل پاکستان نے فیشن ویک سپرنگ سمر 2017 کی تیاریاں شروع کردیں۔ دوروزہ میلہ 22 فروری سے سجے گا۔ملک بھر سے درجنوں فیشن ڈیزائنرز کلیکشن متعارف کروائینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان فیشن ویک 2017 میں شرکت کرنیوالے 23 فیشن ڈیزائنرز میں عائشہ فاروق ہاشوانی، عنائیہ ، ندااظور، ظہیر عباس ، ہمایوں عالمگیر، ایف این ایشیا، امیر عدنان، ٹینا درانی، اماتو، دیپک پروانی، زوریہ ڈور، جم بائی حمزہ بخاری، منیب نواز، سونیا باٹلا، دی پنک ٹری ،گلا بو، بنٹو کاظمی، شمائل انصاری، ایچ وائی ایس، عمر سعید، ثنا سفینہ، نومی انصاری اور نیلو فر شاہدشامل ہیں۔

شو کی پروڈکشنز 021 کے ذمے ہیں فیشن ویک کیلئے کوریوگرافر کے طور پر فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیت فریحہ الطاف ، ہیئر سٹائل و میک اپ کیلئے نبیلہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 16:43:43