اداکارہ ایما واٹسن ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کیلئے پرفیکٹ انتخاب ہیں ،ْ بل کونڈن

ہفتہ 4 مارچ 2017 11:48

اداکارہ ایما واٹسن ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کیلئے پرفیکٹ انتخاب ہیں ،ْ بل کونڈن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) ہالی وڈ ہدایت کار بل کونڈن نے کہاہے کہ اداکارہ ایما واٹسن ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کیلئے پرفیکٹ انتخاب ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایما واٹسن 1991 کی کامیاب ڈزنی اینیمیٹڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے لائیوایکشن ریمیک میں بیلے کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے ہدایت کار بل کونڈن کے مطابق انہیں خوشی ہے کہ ایما واٹسن نے ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔انہوں نے کہا کہ ایما واٹسن ہمیشہ سے میری پہلی پسند رہی ہیں ،ْ1991 کی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ سب کو ہی بیحد پسند تھی، اس فلم کو آج بھی دیکھا جاتا ہے، اور مجھ پر ایک بڑی ذمہ داری تھی اس فلم کو شائقین کے سامنے پیش کرنا۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 11:48:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :