شاہ رخ خان اور عامر خان ٹی وی شو کی میزبانی کرینگے

پیر 6 مارچ 2017 17:16

شاہ رخ خان اور عامر خان ٹی وی شو کی میزبانی کرینگے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان بہت جلد بھارتی ٹی وی شو مہم ’’نئی سوچ ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دونوں اکٹھے اس شو کے میز بان ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور عامر خان 25 سالوں میں پہلی بار ایک ساتھ آ رہے ہیں لیکن وہ کسی فلم میں نہیں آرہے بلکہ ٹی وی کا سٹار پلس چینل اپنی ’نئی سوچ‘ مہم کے لیے دونوں ستاروں کو ساتھ لا رہا ہے۔ دونوں اداکار ’نئی سوچ‘کی میزبانی کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/03/2017 - 17:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :