کترینہ کیف فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ آخری مراحل میںتھی اداکارہ پرسیٹ پرلگا ایک بھاری بھرکم حصہ آگراا جس کے باعث ان کی گردن اورکمرپرخاصی چوٹیں آئیں

جمعہ 10 مارچ 2017 18:43

کترینہ کیف فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارانوراگ باسوکی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ ایسی فلم بن گئی ہے جوکسی نہ کسی مسئلے کے باعث ریلیزکے لیے تاخیرکا شکارہوہی جاتی ہے۔ فلم جگا جاسوس پہلے بھی متعدد باراداکاررنبیراورکترینہ کے درمیان علیحدگی کے باعث تاخیرکا شکارہوئی تاہم اب فلم کی شوٹنگ اس وقت روک دی گئی جب اداکارہ سیٹ پرشدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں تھی کہ اداکارہ پرسیٹ پرلگا ایک بھاری بھرکم حصہ آگرا جس کے باعث ان کی گردن اورکمرپرخاصی چوٹیں آئیں۔ اداکارہ کوفوری طورپرڈاکٹرکے پاس لے جایا گیا۔ ڈاکٹرنے کترینہ کومستقل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کچھ وقت کے لیے شوٹنگ سمیت ان تمام سرگرمیوں سے دوررہنے کا مشورہ دیا جن میں انہیں محنت کرنا پڑے۔واضح رہے کہ کترینہ اوررنبیرکی علیحدگی کے بعد دونوں ہی فنکاروں نے فلم میں عدم دلچسپی کا اظہارکردیا تھا تاہم فلم نگری سے وابستہ چند نمایاں شخصیات کے سمجھانے کے بعد دونوں اداکاروں نے شوٹنگ مکمل کرانے کی حامی بھری تھی۔۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 18:43:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :