Block Facebook - Chrome Extension That Protects Your Privacy by Blocking FB

Block Facebook - Chrome Extension That Protects Your Privacy By Blocking FB

فیس بک سے جان چھڑانے والی کروم ایکسٹینشن

”بلاک فیس بک“ ایک کروم ایکسٹینشن ہے جو صارفین کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے فیس بک سے متعلقہ تمام یو آر ایلز کو بلاک کر دیتی ہے۔
حال ہی میں کیمبرج اینالیٹیکا تنازعے کے بعد بہت سے صارفین اپنی پرائیویسی کے حوالے سے متفکر ہیں۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب معلوم ہوا کہ ایک تجزیاتی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا سے ایک ایپلی کیشن کے لیے صارفین کا فیس بک ڈیٹا حاصل کیا اور پھر اسے اپنے مقاصد کےلیے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے یہ ڈیٹا امریکی صدارتی انتخابات کے دوران استعمال کیا۔ نیو یارک ٹائمز اور دی گارجین کے مطابق اس واقعے میں پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال کیا گیا۔ اسی وجہ سے ڈویلپر نے اس ایکسٹینشن کو بنایا ہے۔ فیس بک کو مکمل طور پر ترک کر دینا اگرچہ صارفین کی اکثریت کےلیے ناممکن ہے لیکن کچھ عرصے کے لیے بلاک کر کے صار فین اپنےکاموں پر توجہ ضرور دے سکتے ہیں۔
اس کروم ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-26

More Technology Articles