Google’s new Blocks app lets anyone create 3D models for VR

Google’s New Blocks App Lets Anyone Create 3D Models For VR

گوگل کی نئی بلاکس ایپ سے صارفین وی آر کے لیے 3 ڈی ماڈلز بنا سکیں گے

وی آر کانٹنٹ بنانے کے خواہشمند حضرات کے لیے گوگل نے بلاکس (Blocks) کے نام سے ایک نئی ایپ جاری کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایسے صارفین کے لیے بنائی گئی ہے جنہوں نے  پہلے کبھی پروگرامنگ یا تھری ڈی ماڈلنگ نہ کی ہو۔
بلاکس  میں HTC Vive یا Oculus Rift سے صارفین وی آر انوائرمنٹ میں  تھری ڈی آبجیکٹ اور سین تخلیق کر سکتے ہیں۔ ایک بار کام مکمل ہونے پر اسے .obj ایکسٹینشن کے ساتھ ایکسپورٹ کر کے وی آر یا اے آر پروجیکٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسے اینی میٹد جف  میں بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بلاکس گوگل کے اپنے Daydream پلیٹ فارم کے لیے دستیاب نہیں ہے، جو ہائی اینڈ فونز میں ہیڈ سیٹ یا دستی کنٹرولر سے چلتا ہے۔
گوگل اس سے پہلے Tilt Brush بھی لانچ کر چکا ہے۔ ٹلٹ برش ایک وی آر ایپ ہے جسے پینٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بلاکس کو اوکلس سٹور اور سٹیم سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-07

More Technology Articles