Microsoft is developing a dialer app for Android, it's coming this December

Microsoft Is Developing A Dialer App For Android, It's Coming This December

مائیکروسافٹ اینڈریوڈ کے لیے ایک ڈائیلر بنا رہا ہے

مائیکروسافٹ نے اینڈریوڈ کے لیے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں۔ مائیکروسافٹ نے ایک سکرین لاک متعارف کرایا ، اینڈریوڈ کے لیے آفس سوٹ ایپلی کیشن جاری کی اور اینڈریوڈ لانچر متعارف کرایا۔ اب مائیکروسافٹ اینڈریوڈ کے لیے ایک ڈائیلر پر کام کر رہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اس ایپلی کیشن کو ڈائیلر کا ہی نام دیا ہے۔اس ڈائیلر کو مائیکروسافٹ کی سکائپ ٹیم نے بنایا ہے اور آج کل بھارت میں اس کے فیلڈ ٹسٹ ہو رہے ہیں۔

اس کے سکرین شاٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ اینڈریوڈ کے درمیانے درجے کے ڈائیلر جیسا ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈائیلر کی ایک خوبی یہ ہوگی کہ اس سےسیلولر نیٹ ورک، 2 جی اور 3 جی پر بھی کال کی جا سکے تاہم اس کے لیے دوسرے سمارٹ فون میں بھی یہی ڈائیلر ہونا چاہیے۔ اگر دوسرے موبائل میں یہ ڈائیلر نہیں تو صارفین پرانے طریقے سے بس کال ملا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مائیکروسافٹ ڈائیلر آپ کے سمارٹ فون کی حد میں موجود دوسرے ڈائیلر انسٹالڈ سمارٹ فونز کو تلاش کر سکتا ہے، جس کے بعد ایپلی کیشن کی مدد سے دوسرے فون پر کال کی جا سکتی ہے۔

ڈائیلر سے سپام کالر کو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن دسمبر کے وسط میں لانچ کی جائے گی تاہم کچھ افواہیں ہیں کہ اگلے ماہ اس کا پبلک بیٹا ورژن شروع کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-16

More Technology Articles