Microsoft’s new app guides you through indoor spaces without GPS

Microsoft’s New App Guides You Through Indoor Spaces Without GPS

مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن بغیر جی پی ایس کے عمارتوں کے اندر بھی رستہ دکھائےگی

جی پی ایس کی مدد سے صارفین بڑی سہولت کے ساتھ راستوں کی اور دیگر معلومات حاصل کر سکتےہیں لیکن عمارتوں کے اندر چھت اور دیواروں کی وجہ سے جی پی ایس درستی سے لوکیشن نہیں بتاتا۔
مائیکروسافٹ نے اس مسئلے کا بہتر حل ایک ایپلی کیشن کی صورت میں نکالا ہے جس کی مدد سےآپ بڑے شاپنگ مالز، ہسپتالوں، دفاتر ، عمارتوں اور پارکوں میں رستہ تلاش کر سکتےہیں۔


مائیکروسافٹ ریسرچ ایشیا کا ایک گروپ پچھلے دو سالوں سے اس حوالے سے تحقیق کر رہاتھا۔ اس گروپ نے اب پاتھ گائیڈ(Path Guide) کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن بنائی ہے۔یہ ایپلی کیشن جی پی ایس، وائی فائی اور ریڈیو سگنلز پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس کا انحصا ر انسانوں پر ہوتا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں ایک انسانی ”لیڈر“ عمارت کے اندر رستوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے لیڈر کو بس موبائل ہاتھ میں لے کر عمارت کے اندر چلنا ہوتا ہے۔ لیڈر چاہے تو آڈیو اور ٹیکسٹ کی مدد سے رستوں کی وضاحت بھی کر سکتا ہے۔دوسرے صارفین اس انسانی لیڈر کو فالو کرتے ہوئے آن سکرین ڈائریکشن کی مدد سے رستوں کے متعلق جان سکتےہیں۔رستوں کی نشاندہی کے لیے یہ ایپلی کیشن موبائل کے سنسر کا استعمال کرتی ہے اور اس بات کا بھی بخوبی اندازہ لگا لیتی ہے کہ کتنی سیڑھیاں چڑھ یا اتر کر نچلی یا اوپری منزل پر جانا ہے۔
ایک بار راستہ ٹریس ہوجانے پر اسے پبلک میں بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جہاں سے دیگر صارفین اسے حاصل کر کے سرچ ٹول سے استعمال کر سکتےہیں۔
پاتھ گائیڈ ابھی صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاون لود کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-17

More Technology Articles