Ottipo Photo Editor Stickers, Frames, Effects

Ottipo Photo Editor  Stickers, Frames, Effects

سٹیکرز، فریمز اور ایفکٹس کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن۔ اوٹیپو فوٹو ایڈیٹر

اوٹیپو(Ottipo) تصاویر پر سمارٹ سٹیکرز، فریمز اور ایفکٹس شامل کرنے کے لیے ایک مفت ایپلی کیشن ہے۔اس ایپلی کیشن میں مختلف مواقعوں کے لحاظ سے ، جیسے تہواروں کے سٹیکر، سالگرہ کے سٹیکر، سمائلی اور ایموجیز وغیرہ دستیاب ہیں۔اس ایپلی کیشن سے تصاویر پر سٹیکر یا فریم استعمال کرنے کے بعد صرف ایک کلک سے تصاویر کو دوستوں کے ساتھ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین ایپلی کیشن میں پسند کے سٹیکرز کو بک مارک کر کے بعد میں استعمال کرنے کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن میں مسافروں، کھانوں کے شوقین، فلموں کے شائقین، گاڑیوں کے دیوانوں غرض کہ ہر کسی کے لیے زبردست فریمز دستیاب ہیں۔یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر تو دستیاب ہے لیکن اسے باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے کبھی کبھار ایپ استعمال کرتے ہوئے کوئی خرابی سامنے آ سکتی ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-08

More Technology Articles