watchthatpage Dot com

Watchthatpage Dot Com

انٹرنیٹ کےصفحات میں تبدیلیوں سے آگاہ رکھنے والی ویب سائٹ

انٹرنیٹ براوز کرتےہوئے اکثر خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی صفحے میں معلومات کےاپ ڈیٹ ہونے کی صورت میں آپ کو فوری اطلاع مل جائے۔ ویکیپیڈیا کےصفحات کو تو صارفین زیر نظر فہرست میں شامل کر کےاُن میں ہونے والی تبدیلی سے باخبر ہو سکتےہیں تاہم دوسری ویب سائٹس میں ایسا کوئی فیچر نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اسی کمی کو واچ دیٹ پیج ڈاٹ کام سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنا کر صارفین انٹرنیٹ کے کسی بھی صفحے کو اس کے یوآر ایل سے اپنی لسٹ میں شامل کر سکتےہیں۔ اس کے بعد جیسے ہی اس صفحے میں کوئی بھی تبدیلی ہوگی، صارفین کو بذریعہ ای میل اس کی اطلاع مل جائے گی۔اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-16

More Technology Articles