Sharing your children’s bad behavior on social media is making it worse
بچوں کے بُرے برتاؤ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بچوں کے برتاؤ کو مزید بُرا بنا دیتا ہے
میٹ نے دسمبر 2018 میں فیس بک پر اپنی بیٹی کی سزا کی لائیو ویڈیو پوسٹ کی تھی۔میکس نے کہا ”میں جانتا ہوں آپ والدین اس پر مجھ سے اتفاق نہیں کریں گے، لیکن یہ بالکل ٹھیک ہےکیونکہ میں وہ کر رہا ہوں جو مجھے اسے جھگڑا کرنے سے روکنے کےلیے درست محسوس رہا ہے۔“
تھوڑے ہی وقت میں اس ویڈیو کو 15 ملین بار دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے والدین، ماہر تعلیم اور دیگر بہت سے افراد نے میٹ کاکس کی بھرپور حمایت کی۔
کاکس کی ویڈیو اُن بہت سی ویڈیوز میں سے ایک ہے جن میں والدین سب لوگوں کے سامنے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کو شرمندہ کر رہے ہوتے ہیں۔
نومبر میں ایک ماں نے جوکر کے کپڑے پہنے اور اپنے بیٹے کی کلاس میں اسے شرمندہ کرنے پہنچ گئی۔ ان کا بیٹا بھی کلاس میں شرارتوں سے باز نہیں آتا تھا، تاہم سکول کے پرنسپل نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ مارچ میں ایک باپ نے میٹ کاکس کی طرح ہی اپنے دس سال بیٹے کو بارش میں ہی دوڑتے ہوئے سکول بھیجا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اس شخص کے بیٹے کو بھی بس میں دوسروں کو تنگ کرنے پر بس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
ایسی ویڈیو پوسٹ کرنے والے اور انہیں پسند کرنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ بچوں کو سبق سکھانے کا اچھا ذریعہ ہیں۔ بچوں کی شخصیت سازی اور سوشل میڈیا کی نفسیات کے محققین کے مطابق صورتحال اس کے برعکس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے بچوں پر اس کا الٹا اثر ہوتا ہے۔ بچوں کو جسمانی اور نفسیاتی جارحیت، اُن کی تذلیل، اُن پر چیخنا یا دھمکیاں دینا سنجیدہ مسائل ہیں۔ اس سے بچوں میں آزردگی، انتقام، بغاوت اور پسپائی کے احساسات پیدا ہوتے ہیں۔ سزاؤں کے شکار بچے اپنے برتاؤ کو تبدیل کرنے کی بجائے اسے چھپا لیتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ والدین کی طرف سے سختی کرنے سے بچوں میں برے برتاؤ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
والدین کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بچوں کو مارا پیٹا تو نہیں جاتا، جس کے اثرات بھی بُرے ہی ہوتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی سب کے سامنے تذلیل بھی بچوں کی پرورش اور تربیت کا اچھا انداز نہیں ہے۔
ایک جریدے جرنل آف امریکن اکیڈمی آف سائیکاٹری اینڈ دی لا میں شائع ہونے والی تحیقق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ شدید تذلیل کسی بھی فرد کو شدید مایوسی، خود کشی کے رحجان اور شدید بے چینی میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سب کے سامنے شرمندہ کرنا تاریخی طور پر ایک سخت سزا ہے، جس کے اثرات کی وجہ سے عزت نفس اور زندگی بھی تباہ ہو جاتی ہے۔
بہت سے والدین سوشل میڈیا پر دوسرے والدین کو اپنے بچوں کی تربیت کے طریقے بتا رہے ہوتے ہیں لیکن خود نہیں جانتے کہ ان کے اثرات کیا نکل سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکھانے کے لیے اُن کی آن لائن تذلیل کرنے کے ہٹ کر بھی بہت سے طریقے ہیں۔
ماہر تعلیم جین نیلسن کا کہنا ہے کہ بڑوں کی مداخلت کے بغیر قدرتی طور پر رونما ہونے والی تبدیلی سزا سے برتاؤبدلنے سے زیادہ موثر ہوتی ہے۔ اگر بچوں میں برتاؤ کو قدرتی طور پر بدلنے کے مواقع نہ ہوں تو اسے منطقی انداز سے بدلنا چاہیے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry