Universal versions of Microsoft Word, PowerPoint and Excel are now available on the Windows 10

Universal Versions Of Microsoft Word, PowerPoint And Excel Are Now Available On The Windows 10

ونڈوز 10 کے لیےمائیکروسافٹ کی یونیورسل آفس ایپلی کیشن منظر عام پر آ گئی

مائیکرو سافٹ کی یونیورسل ایپلی کیشن ایسی ایپلی کیشن ہے جو ڈیسک ٹاپ یا سمارٹ فون کی ونڈوز 10 پر ایک ہی طرح نظر آئے گی اور ایک طرح ہی کام کرے۔دوہفتے پہلے ہونےو الی مائیکروسافٹ کی کانفرنس میں یونیورسل ایپلی کیشن پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی (تفصیلات اس صفحے پر) ۔
اب وقت آ گیا ہے کہ صارفین ایک یونیورسل ایپلی کیشن کو خود استعمال کر کے دیکھ لیں۔

ایسے تمام صارفین جنہوں نے ونڈوز 10 کے پریویو ورژن کے لیے سائن اپ کیا تھا وہ آفس یونیورسل ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس یونیورسل ایپلی کیشن میں ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ شامل ہیں۔ اسے ونڈوز سٹور بیٹا سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ون نوٹ (OneNote) کا یورنیورسل ورژن پہلے ونڈوز 10 کے ساتھ متعارف کرایا جا چکاہے جبکہ آؤٹ لک اور کیلنڈر بھی جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کےعلاوہ آفس 2016 کو بھی اسی سال کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ موبائل فون اور ٹیبلٹ کے لیے بھی چند ہفتوں تک یونیورسل ایپلی کیشن متعارف کرا دیں گے۔ موبائل اور ٹیبلٹ کے ورژن سامنے آنے کے بعد ہی صارفین فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا یہ ایپلی کیشن سب ڈوائس پر ایک سا کام کرتی ہے یا نہیں۔
اگر کسی نے ابھی تک ونڈوز 10 کے پریویو ورژن کے لیے ابھی تک سائن اپ نہیں کیا تو وہ اس صفحے پر سائن اپ ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-05

More Technology Articles