Meet ZTE's new smartphone with 18:9 display, the Blade V9

Meet ZTE's New Smartphone With 18:9 Display, The Blade V9

زیڈ ٹی ای نے 18:9ڈسپلے کے ساتھ بلیڈ وی 9 سمارٹ فون متعارف کرائے گا

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 8 کے سیکوئیل پر کام مکمل تقریباً مکمل ہے۔ اسے اگلے ہفتے سی ای ایس(کنزیومر الیکٹرونکس شو ) 2018 میں متعارف کرایا جائے گا۔
بلیڈ وی 9 ایک انٹری لیول سمارٹ فون ہے، جس میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔کم قیمت سمارٹ فون ہونے کے باوجود اس سمارٹ فون کا ایک اور اچھا فیچر 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ہے جس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔

(جاری ہے)

اس سے بھی بڑھ کر بلیڈ وی 9 میں ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جن میں سے ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔

فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے جبکہ اس کا سیکنڈری کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 450 پروسیسر، 2 جی بی / 3 جی بی / 4جی بی ریم اور 16 جی بی / 32 جی بی / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 9 میں ہائیبریڈ ڈؤئل سم سپورٹ، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور چارجنگ کےلیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ ہے۔ 3200 ایم اے ایچ بیٹری کے حامل اس فون کو گولڈ اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-30

More Technology Articles