Motorola unveils four Moto G7 phones: Plus, vanilla, Power and Play
موٹرولا نے 4 موٹو جی 7 فونز: پلس، ونیلا، پاور اور پلے متعارف کرا دئیے
(جاری ہے)
جی 7 پلس میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں سٹاک اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
یہ پہلا موٹو فون ہے، جس میں نئے 27W TurboPower چارجنگ موڈ کا فیچر ہے۔ یعنی یہ صرف 15 منٹ کی چارجنگ سے 12 گھنٹے استعمال کے قابل ہو جاتا ہے تاہم اس کی بیٹری کی گنجائش صرف 3000 ایم اے ایچ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ فون QC4.0 یا USB PD3.0 چارجر سے مطابقت رکھتا ہے۔
موٹو جی پلس میں نوچ کے ساتھ 6.2 انچ ایل سی ڈی ہے۔ سکرین کی حفاظت کےلیے اس پر گوریلا گلاس استعمال کیا ہے اور اس کی ریزولوشن پکسل 1,080 x 2,270 ہے۔ بہترین ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس میں ڈولبی آڈیو کے ساتھ 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور aptX کے ساتھ بلوٹوتھ 5.0 LE ہے۔
موٹو جی 7 کے تمام ماڈلز یورپ میں فروری کے وسط سے دستیاب ہونگے۔ پلس ماڈل کی قیمت 300 یورو ہوگی۔
موٹو جی 7
موٹو جی 7 (Moto G7) کا زیادہ تر ہارڈ وئیر پلس ماڈل جیسا ہی ہے۔ اس میں بھی 6.2 انچ 1080p+ڈسپلے اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
اس کی رئیر پر ڈوئل کیمرہ 12 میگا پکسل (f/1.8, 1.25µm) اور 5 میگا پکسل کا ہے۔یہ بھی 30fps پر 4K اور 30/60fps پر 1080pویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس میں بھی ویڈیوز کے لیے ای آئی ایس اور ہائپر لیپس موڈ ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل (1.12µm) ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ پرانے 15W TurboPower چارجنگ فیچر سے فون کو 15 منٹ چارج کر کے 12 گھنٹوں کی بجائے 9 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پلس ماڈل کی طرح ونیلا جی 7 میں پانی سے بچاؤ کے لیے P2i نینو کوٹنگ ہے۔ اس فون کی یورپ میں قیمت 250 یورو ہے۔ مارچ میں یہ شمالی امریکا میں 300 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔
موٹو جی 7 پاور
موٹو جی 7 پاور (Moto G7 Power) کی بیٹری کی گنجائش 5000 ایم اے ایچ ہے۔ اسے ایک بار چارج کرنے کے بعد 60 گھنٹے یا ڈھائی دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں 15W TurboPower چارجر ہے اور آپ اس میں QC4.0 یا USB PD3.0چارجر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس فون میں 720 x 1,520 پکسل کی 6.0 انچ کی سکرین ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل (f/2.0, 1.25µm) کا سنگل کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کا مین کیمرہ 30fpsپر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
موٹو جی 7 پاور کی یورپ میں قیمت 210 یورو اور شمالی امریکا میں 250 ڈالر ہے۔ یہ فون اگلےماہ بھارت میں بھی پیش کیا جائے گا۔
موٹو جی 7 پلے
موٹو جی 7 پلے (Moto G7 Play) چاروں سمارٹ فونز میں سب سے چھوٹا اور سستا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 5.7 انچ ہے، جس کی ریزلوشن 720p+ ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون کی 3000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کے بیک پر 13 میگا پکسل (f/2.0, 1.12µm) کا سنگل کیمرہ ہے۔ سیلفی کےلیے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ سستا فون بھی 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ یورپ میں اس فون کی قیمت 150 یورو اور شمالی امریکا میں 200 ڈالر ہوگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry