Oppo A75/A75s launched with 6-inch display and 20MP selfie camera

Oppo A75/A75s Launched With 6-inch Display And 20MP Selfie Camera

اوپو نے 6 انچ ڈسپلے اور 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ اوپو اے 75 / اے 75 ایس متعارف کرا دیا

اوپو نے اوپو اے 75 اور اے 75 ایس کے نام سے دو نئے سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ دونوں ڈیوائسز میں اہم فرق سٹوریج آپشن کا ہے۔ ہارڈ وئیر کےلحاظ سے دونوں ڈیوائسز میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 23 (ایم ٹی 6763 ٹی ) ایس او سی اور 1080 x 2160 پکسل ریزولوشن کا حامل 6 انچ ڈسپلے ہے۔
فون میں 4 جی بی ریم ہے۔ اے 75 میں 32 جی بی سٹوریج ہے جبکہ اے 75 ایس میں 64 جی بی سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

ہینڈ سیٹس میں 16 میگا پکسل کارئیر اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔فون کی پیمائش 156.5 x 76 x 7.5 ملی میٹر اور وزن 152 گرام ہے۔ دونوں فونز میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے جبکہ دونوں میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔فنگر پرنٹ سنسر فون کی رئیر پر ہے۔ یہ فون گولڈ اور بلیک رنگ میں دستیاب ہے۔ یہ فون تائیوان میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ تائیوان میں اوپو اے 75 کی قیمت 10990 نیو تائیوان ڈالر یا 365 ڈالر اور اے 75 ایس کی قیمت 11990 نیو تائیوان ڈالر یا 400 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-25

More Technology Articles