Samsung unveils Galaxy Watch Active smartwatch, two smart bands and Galaxy Buds

Samsung Unveils Galaxy Watch Active Smartwatch, Two Smart Bands And Galaxy Buds

سام سنگ نے گلیکسی واچ ایکٹیو سمارٹ واچ، دو سمارٹ بینڈز اور گلیکسی بڈز متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس فلیگ شپس تفصیلات اس صفحے پر) کے ساتھ  گلیکسی ایس 10 فائیو جی ورژن (تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرا دئیے گئے ہیں ۔ ان کے ساتھ سام سنگ نے  اپنا گلیکسی فولڈ سمارٹ فون بھی متعارف کرایا ہےتفصیلات اس صفحے پر)۔ سمارٹ فونز کے ساتھ سام سنگ نے دوسرے وئیرایبلز بھی متعارف کرائے ہیں۔
سام سنگ نے جو وئیر ایبل متعارف کرائے ہیں، اُن میں ایک  نئی سمارٹ واچ، دو سمارٹ بینڈز اور ایک نیا وائرلیس گلیکسی  بڈز شامل ہیں۔

سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو
سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو (Samsung Galaxy Watch Active) کے ڈیزائن میں گلیکسی واچ کے مقابلے میں کافی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس میں گھومنے والی بیزل نہیں ہے۔ سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو کی موٹائی 10.5 ایم ایم ہے۔

گلیکسی واچ کی موٹائی 12.7 ایم ایم ہے۔  اس سمارٹ واچ کا قطر 40 ملی میٹر ہے۔
اس سمارٹ واچ کا سب سے بہترین فیچر بلڈ پریشر مانیٹرنگ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سمارٹ واچ میں دل کی دھڑکن کی رفتار مانیٹر کرنے والا سنسر بھی ہے۔ یہ سمارٹ واچ GPS/GLONASS، ایکسلرومیٹر، جیاروسکوپ اور بیرومیٹر کی مدد سے 39 سرگرمیوں کو مانیٹر کر سکتی ہے۔
گلیکسی واچ ایکٹیو 5ATM تک واٹر پروف ہے۔
یعنی آپ اسے پہن کر شاور کے نیچے یا تالاب میں نہا سکتے ہیں۔ آپ سمارٹ واچ کے رنگ کو 20 ایم ایم کے انٹرچینج ایبل بینڈز سے بدل سکتے ہیں۔
گلیکسی واچ ایکٹیو میں 1.1 انچ ایمولیڈ ڈسپلے (360 x 360px) ہے۔ اس کے ڈسپلے پر حفاظت کے لیے گوریلا گلاس 3 ہے۔  اس سمارٹ واچ میں Tizen OS 4.0 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ اس میں ایگزینوس 9110 چپ سیٹ کے ساتھ 768 ایم بی ریم اور 4 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

اس سمارٹ واچ میں 230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ بیٹری کو گلیکسی ایس 10 یا دوسرے کسی Qi بیسڈ وائرلیس چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
گلیکسی واچ ایکٹیو کی قیمت 200 ڈالر یا 250یورو ہے۔

سام سنگ گلیکسی فٹ اور فٹ ای
حیرت انگیز طور پر گلیکسی فٹ اور فٹ ای (Galaxy Fit and Fit e) سمارٹ بینڈز سمارٹ واچ سے زیادہ یعنی 90 سرگرمیوں کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
دونوں سمارٹ بینڈز 5ATM تک واٹر پروف اور بہت ہلکے ہیں۔ سمارٹ بینڈ فٹ کا وزن 24 گرام اور فٹ ای کا وزن صرف 15 گرام ہے۔
دونوں سمارٹ بینڈ آپ کے دل کی دھڑکن، نیند اور ذہنی دباؤ کی سطح کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ سمارٹ بینڈ میں ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم نہیں لیکن یہ آپ کے فون سے الارم، کیلنڈر ایونٹ اور موسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ان دونوں سمارٹ بینڈز میں فرق ڈسپلے کا ہے۔
گلیکسی فٹ میں 0.95 انچ کلر ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 120 x 240px  اور ڈسپلے کی کثافت 282 پی پی آئی ہے۔ فٹ ای میں 0.74 انچ کا بلیک اینڈ وائٹ PMOLED ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 64 x 128px اور کثافت 193 پی پی آئی ہے۔
گلیکسی فٹ کی قیمت 100 ڈالر / 100 یورو سے شروع ہوتی ہے۔

سام سنگ گلیکسی بڈز
اے کے جی کے گلیکسی بڈز میں Adaptive Dual Microphones سسٹم ہے۔
اس میں ایک مائیک بیرونی طرف اور ایک اندرونی طرف نصب ہے تاکہ اپ کی آواز ہر طرح کے ماحول میں بلند اور واضح ہو۔
گلیکسی بڈز خود سے 6 گھنٹے تک میوزک چلا سکتے ہیں یا 5 گھنٹوں تک گفتگومیں معاون ہیں۔ گلیکسی بڈز کے لیے کیس سے انہیں 7 گھنٹے مزید چلایا جا سکتا ہے۔ گلیکسی بڈز کی بیٹری ختم ہو جائے تو کیس میں 15 منٹ تک چارج کرنے سے اسے ایک گھنٹہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
40 منٹ میں یہ مکمل طور پر چارج ہو سکتے ہیں۔ آپ گلیکسی ایس 10 فونز کے فیچر وائرلیس پاور شیئر کے استعمال سے گلیکسی بڈز کے کیس کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔
گلیکسی بڈز کو فون کے سمارٹ اسسٹنٹ جیسے بکسبی سے بھی مربوط کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد آپ فون کی سکرین چھوئے بغیر فون کال کر سکتے ہیں یا ٹیکسٹ بھیج سکتے ہیں۔
گلیکسی بڈز کی قیمت 130 ڈالر / 150 یورو ہے۔
Samsung unveils Galaxy Watch Active smartwatch, two smart bands and Galaxy Buds
تاریخ اشاعت: 2019-02-22

More Technology Articles