Huawei P8 Max tipped, as the P8 gets teased in leaked photos

Huawei P8 Max Tipped, As The P8 Gets Teased In Leaked Photos

ہوواوے پی 8 کے ساتھ ساتھ پی 8 میکس بھی متعارف کرائے گا۔

ہوواوے پی 8 کی مبینہ طور پر دو تصاویر سامنے آئی ہیں۔جن کے مطابق ہوواوے کا نیا فلیگ شپ 6 ملی میٹر موٹا ہوگا یعنی اپنےپچھلے ورژن ایکسینٹ پی 7 سے 0.5 ملی میٹر پتلا۔

(جاری ہے)


چینی سی این ایم او(فوٹو کے ماخذ) کے مطابق ہوواوے 6.8 انچ ڈسپلے والے ہوواوے پی 8 میکس (Huawei P8 Max)کو متعارف کرانے کی تیاریاں بھی کر رہاہے۔پی 8 میکس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تاہم ہوواوے پی 8 کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ وسط اپریل میں لندن میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔ ہوواوے پی 8 میں 5.2 انچ کا ڈسپلے، 1080pریزولوشن، 13 میگا پکسل کیمرہ، کرین 930 چپ سیٹ،64 بٹ اوکٹا کور سی پی یو (16 نینو میٹر پراسس) شامل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-07

More Technology Articles