Possible LG G4 variant LG-H818, could launch with Android 5.1 installed

Possible LG G4 Variant LG-H818, Could Launch With Android 5.1 Installed

ایل جی-ایچ 818 ہی ممکنہ ایل جی جی 4 سمارٹ فون ہو سکتا ہے ۔

ایل جی سمارٹ فون کا ماڈل نمبر ایل جی –ایچ818 ممکنہ طور پر ایل جی جی 4 ہو سکتا ہے، 1440 x 2560ریزولوشن کے ساتھ جی 4 کو اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا۔
ایچ ٹی ایم ایل 5 ٹسٹ کی ویب سائٹ پر ملی معلومات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایل جی جی 4 میں اینڈریوڈ 5.1 انسٹال ہوگی۔
اینڈریوڈ 5.1 ریم کو زیادہ بہتر انداز میں استعمال کرے گا۔ ااینڈریوڈ کے اس ورژن میں یک دم ایپلی کیشن کے بند ہونے کے مسئلےکو بھی حل کیا گیا ہے۔

اینڈریوڈ 5.1 میں کئی گئی تبدیلوں کی بدولت بیٹری لائف بھی بڑھ جائے گی۔ ۔ اس ورژن میں کئی مسائل کو او کے گوگل کے فنکشن سے حل کیا جا سکے گا۔
موبائل ورلڈ کانگرس 2015 میں ایل جی جی 4 کی کمی شدت سے محسوس کی گئی جبکہ اس کے مخالفین یعنی ایچ ٹی سی ون ایم 9، سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج نے سارے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایل جی جی 4 کو اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا۔
ایک کورین میگزین کے مطابق ایل جی نے جی 4 کو موبائل ورلڈ کانگرس میں اس لیے متعارف نہیں کرایا کیونکہ تمام میڈیا کی توجہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 کی طرف تھی۔
ایل جی کا خود کا کہنا یہ ہے کہ انہوں نے پچھلے سال مئی میں ایل جی جی 3 کو متعارف کرایا تھا۔ اس لیے جی 4 کو ایک دو ماہ بعد متعارف کرایا جائے گا۔ اس اضافی وقت سے ایل جی، نئے سمارٹ فون جی 4 ماڈل کو مزید بہتر بنا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-07

More Technology Articles