Alibaba buys China version of YouTube for 3.7 dollar billion

Alibaba Buys China Version Of YouTube For 3.7 Dollar Billion

علی بابا نے یوٹیوب کے چینی ورژن کو خرید لیا

تصور کریں ایمیزان اگر یوٹیوب کو خریدے تو کیسا لگے گا؟ ویسا ہی لگنا چاہیے جیسا یہ سن کر لگے گا کہ علی بابا یوٹیوب کے چینی ورژن یوکوٹوڈو(Youku Tudou) کو خرید رہا ہے۔
چین کا سب سے بڑا ای کامرس گروپ علی بابایوکوٹوڈو کو 3.7ارب ڈالر میں خرید رہا ہے۔یوکوٹوڈو چین کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو ویب سائٹ ہے۔ اس سال یوکوٹوڈو کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

علی بابا نے پچھلے ماہ ہی یوکوٹوڈو کو خریدنے کافیصلہ کیا تھا تاہم قیمت کے تعین کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہو رہے تھے۔
یوکوٹوڈو کے سی ای او اور چیئرمین وکٹر کو کا کہنا ہے کہ ہمیں اعتماد ہے کہ علی بابا کے پلیٹ فارم اور علی پے کی سروسز کے ساتھ ہمارا کاروبار بڑھے گا۔
علی بابا نے پچھلے سال آئی پی او کے دوران 25 ارب ڈالر حاصل کیے تھے، جس سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ سرمایہ جمع کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

علی بابا تب سے ہی مختلف سرمایہ کاریوں اور خریداریوں سے اپنے کاروبار کو بڑھا رہی ہے۔علی بابا امریکی ای کامرس جیٹ کو خریدنے کے ساتھ ساتھ لائفٹ اور ڈی ڈی کوائیڈی کو بھی خرید چکی ہے۔اس کے علاوہ اس نے مربوط گھروں کے لیے ایک کمپنی پیل(Peel) کو بھی خریدا ہے۔ان خریداریوں سے علی بابا کی مارکیٹ چین سے باہر کافی زیادہ پھیل گئی ہے۔مارکیٹ پھیلنے سے علی بابا کا کاروبار کچھ سست روی سے بڑھا ہےجس کی وجہ سے علی بابا کے سٹاک میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنی توقع کی جا رہی تھی۔

Alibaba buys China version of YouTube for 3.7 dollar billion
تاریخ اشاعت: 2015-11-07

More Technology Articles