Allo for Web coming soon, confirms Google

Allo For Web Coming Soon, Confirms Google

گوگل اَلوجلد ہی ویب پر دستیاب ہوگا۔ گوگل نے تصدیق کردی

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ گوگل اَلو جلد ہی ویب کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس بات کی تصدیق ہیڈ آف پراڈکٹ(گوگل اَلو اور ڈواو) امیت فولے نے ایک ٹوئٹ کی شکل میں کی۔ امیت نے مزید کہا کہ گوگل اَلو چند ہفتوں میں ہی ویب پر دستیاب ہوگا۔
اس سے پہلے فروری میں گوگل کے نک فوکس نے ویب بیسڈ کلائٹ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی ۔ نک فوکس نے بتایا تھا کہ گوگل اَلو اس وقت ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

نک فوکس نے اس وقت ویب کلائنٹ کی تفصیلات اور لانچ کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔تاہم امیت فولے کے ٹوئٹ سے پتا چلتا ہے کہ اب صارفین کو گوگل اَلو ویب کلائنٹ استعمال کرنے کے لیے صرف چند ہفتے انتظار کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-10

More Technology Articles