Apple’s new gas detection patent hints at an apocalypse-ready iPhone

Apple’s New Gas Detection Patent Hints At An Apocalypse-ready IPhone

ایپل نے آئی فون سے زہریلی گیسوں کی شناخت کے سنسر کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

حالیہ دنوں میں بہت سی ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، جن میں دنیا سے نسل انسانی کا صفایا  ہوتے دکھایا گیا ہے۔ ان فلموں میں بچے کچھے کرداروں کو زیر زمین بنکر یا بڑے بحری جہاز بنا کر زندہ رہنےکی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔فلموں میں ایسے سنسر دکھائے جاتے ہیں جو انسانوں کو درپیش ہر طرح کے خطرات کے بارے میں بتا دیتے ہیں، چاہے یہ زلزلہ ہو یا  آنے والا طوفان، حتی کہ تابکار مواد بھی ان سنسرز سے بچ نہیں سکتا۔
آپ یہ سب کچھ فلموں میں دیکھ رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ  ایپل حقیقت میں کچھ ایسے ہی حالات کی تیاری کر رہا ہے۔ایپل نے حالیہ دنوں میں جو حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں، ان سے ایپل  کی ڈیوائس زہریلی گیسوں کی شناخت کر سکے گی۔
حقوق ملکیت کی ایک درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ ایپل کی مستقبل کی آئی ڈیوائس، جیسے آئی فون یا آئی واچ، میں ایک سنسر ہوگا جو زہریلی گیس یا خطرناک ماحول کے بارے میں صارف کو خبردار کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس گھر، دفتر یا باہر گیس کی لیکج کےبارے میں بھی خبردار کر سکے گی۔
حقوق ملکیت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنسر زہریلی گیسوں جیسے کاربن مونو آکسائیڈ، نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ دوسری گیسیں جیسے میتھین اور نائیٹروجن مونو آکسائیڈ کو بھی شناخت کر سکتا ہے۔
ماحولیات کے حوالے سے سنسر کی تیاری کے لیے ایپل پہلے بھی حقوق ملکیت حاصل کر چکا ہے۔اس سے پہلے ایپل میٹل آکسائیڈ، گیس، ہوا میں نمی اور دباؤ کے سنسر کے حقوق ملکیت بھی حاصل کر چکا ہے۔
کمپنی کا یقین ہے کہ اسی طرح کےفیچرز سے مستقبل میں ایپل کی ڈیوائسز زیادہ فروخت ہونگی۔
Apple’s new gas detection patent hints at an apocalypse-ready iPhone
تاریخ اشاعت: 2019-01-28

More Technology Articles