جاپانی ادارہ کیسیو کا ڈیجیٹل کیمرے بنانے کا کاروبار بند کرنے کا اعلان

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء)جاپان کے برقی مصنوعات ساز ادارے کیسیو نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کیمرے بنانے کا اپنا کاروبار بند کرنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے برقی مصنوعات ساز ادارے کیسیو نی1995ء میں جدید ترین ڈیجیٹل کیمرے بنا نے کا کاروبار شروع کئے تھے جن کیمروں کی پشت پر ایل سی ڈی اسکرین نصب تھی۔یہ کیمرہ دنیا بھر میںانتہائی مقبول ہوئے اور اس کے باعث ڈیجیٹل کیمروں کی فروخت عروج پر رہی،تاہم اب اسمارٹ فونز پر لگے کیمروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ڈیجیٹل کیمروں کی فروخت کم ہو رہی ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-11

More Technology Articles