Facebook’s testing an Instagram-style ‘Collections’ feature for saved posts

Facebook’s Testing An Instagram-style ‘Collections’ Feature For Saved Posts

فیس بک پوسٹ محفوظ کرنے کے لیے انسٹاگرام کی طرح کلیکشن فیچر کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہےجس سے صارفین تیزی سے اپنی محفوظ کی ہوئی پوسٹوں میں سے مطلوبہ پوسٹ تلاش کر سکیں گے۔اس فیچر کو کلیکشن کا نام دیا گیا ہے۔یہ فیچر انسٹاگرام کے فیچر کلیکشن کی طرح ہی ہے۔انسٹاگرام پر کلیکشن فیچر کو اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر میں پوسٹ کو محفوظ کرتے ہوئے اب صارفین انہیں فولڈرز میں بھی منظم کر سکتے ہیں تاکہ ان تک دوبارہ رسائی آسان ہو۔

(جاری ہے)


اس فیچر کے سامنے آنے والے سکرین شاٹ سے لگتا ہے کہ یہ انسٹاگرام کے کلیکشن فیچر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔جب آپ کسی پوسٹ کو محفوظ کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں تو آپ کو تین ڈاٹس کا مینو نظر آتا ہے، جس سے آپ کو آن سکرین پرامپٹ نظر آئے گی اور آپ پوسٹ کو کلیکشن میں منظم کر سکیں گے۔
یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے جو وقت کی کمی کے باعث پوسٹ کو بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ کر لیتے ہیں۔ کلیکشن فیچر فی الوقت چند صارفین کے لیے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے کب جاری کرے گا۔

Facebook’s testing an Instagram-style ‘Collections’ feature for saved posts
تاریخ اشاعت: 2017-11-24

More Technology Articles