Google is now suggesting ‘best torrent sites’ directly in search

Google Is Now Suggesting ‘best Torrent Sites’ Directly In Search

گوگل نے سرچ رزلٹ میں ہی ٹورنٹ سائٹس کی تجاویز دینی شروع کر دیں

ہالی وڈ کی بڑی کمپنیوں کی کوششوں سے بہت سی ٹورنٹ سائٹس بلاک اور ختم ہو چکی ہیں۔ پائریٹ بے جیسی سائٹ کو بھی دنیا کے اکثر ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔لگتا ہے کہ گوگل یہ سب حقائق بھول گیا ۔ ٹورنٹ فریک کے مطابق گوگل نے سرچ رزلٹ میں کیروسل کی شکل میں ٹورنٹ سائٹس کی تجاویز دینا شروع کر دی ہے۔

ان ویب سائٹس میں بدنام زمانہ پائریٹ بے جیسی ویب سائٹ بھی ہے۔ٹورنٹ فریک کے مطابق جب صارفین گوگل کے مین ڈومین گوگل ڈاٹ کام پر torrent sites یا best torrent sites سرچ کرتے ہیں تو گوگل خود ہی انہیں بدنام ٹورنٹ سائٹس کی تجویز دینا شروع کر دیتا۔ علاقائی ڈومینز پر یہ تجاویز سامنے نہیں آتیں۔
یہی نہیں جب صارفین streaming sites سرچ کرتے ہیں تو گوگل اسی طرح کیروسل میں غیر قانونی سٹریمنگ سائٹس کی تجویز دینے لگتا ہے۔

(جاری ہے)


بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی الگورتھم کی وجہ سے صارفین کے زیادہ سرچ کرنے پر گوگل غلطی سے ٹورنٹ یا سٹریمنگ سائٹس کو کیروسل کی شکل میں دکھا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہے اس ”غلطی“ کا اندازہ ہونے گوگل اس کی تصیح کر دے۔ یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں گوگل اور مائیکروسافٹ کے بیچ میں ایک معاہدہ ہوا ہے۔ جس کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی مواد فراہم کرنے والی سائٹس کےلیے سرچ رزلٹ میں سب سے اوپر نظر آنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ: لگتا ہے گوگل نے غلطی کی نشاندہی ہونے پر ٹورنٹ اور سٹریمنگ کے حوالے سے اس فیچر کو ختم کر دیا ہے.

Google is now suggesting ‘best torrent sites’ directly in search
تاریخ اشاعت: 2017-07-10

More Technology Articles