Google shipped 3.9 million Pixels in 2017

Google Shipped 3.9 Million Pixels In 2017

گوگل نے 2017 میں 39 لاکھ پکسلز فون فروخت کیے

گوگل کی مالی اعداد وشمار سے پتا چلا ہے کہ گوگل نے 2016 کے مقابلے میں 2017 میں تقریباً دوگنی موبائل فون ڈیوائسز فروخت کیں۔تاہم گوگل جیسی کمپنی کے یہ اعداد شمار متاثر کن نہیں ہیں۔ ایک تجزیاتی کمپنی آئی ڈی سی نے اس حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں اُن کے مطابق گوگل نے 2017 میں 39 لاکھ پکسلز ڈیوائسز فروخت کیں۔ آئی ڈی سی نے گوگل کے ذرائع سے تصدیق کی کہ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

(جاری ہے)


ایسنشل فون کے حوالے سے دیکھا جائے تو گوگل نے 2017 میں اس کے 88 ہزار یونٹ فروخت کیے ہیں۔ یہ تعداد بھی ایسی نہیں کہ جس پر گوگل کو خوشی ہو۔
فون ڈیوائسز کی فروخت کے ان اعداد و شمار کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ گوگل کو ابھی مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کے برابر پہنچنے میں کافی وقت لگے گا۔
موبائل فون انڈسٹری میں حالیہ سرمایہ کاری کے بعد امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں گوگل بڑی کمپنیوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Google shipped 3.9 million Pixels in 2017
تاریخ اشاعت: 2018-02-12

More Technology Articles