Google testing tech aimed at detecting people secretly looking at your phone's screen

Google Testing Tech Aimed At Detecting People Secretly Looking At Your Phone's Screen

اب کوئی آپ کے پیچھے چھپ کر آپ کے موبائل کی سکرین نہیں دیکھ سکے گا

تمام موبائل صارفین  کسی کے پیچھے سےچھپ کرموبائل دیکھنےکو برا سمجھتےہیں۔ خاص طور پر جب  آپ ذاتی پیغامات پڑھ رہے ہوں یا ذاتی تصاویر دیکھ رہے ہوں۔ایسے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے تجربات شروع ہو گئےہیں۔
گوگل ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، جو آپ  فرنٹ کیمرے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے آپ کی آنکھوں پر نظر رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جب موبائل کو ایک سےزیادہ شخص دیکھ رہے ہوں تو یہ  صارفین کو خبردار کرتی ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ فیس ڈیٹیکشن پروسس کافی تیز رفتار ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے 2 ملی سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کا نام الیکٹرونک سکرین پروٹیکٹر رکھا گیا ہے۔ گوگل کے ریسرچر ہی جنگ ریو اور فلورین سکارف اس ٹیکنالوجی کو اگلے ہفتے ہونے والی نیورل انفارمیشن پروسیسنگ سسٹم کانفرنس میں پیش کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-01

More Technology Articles