
چائنا انٹرنیٹ کانفرنس میں ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو کے بیان سے لگتا ہے کہ ہواوے کےلیے موجودہ سال کی دوسری سہ ماہی کافی مصروف گزرنے والی ہے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چینی کمپنی ایک ایسا ایپلی کیشن پراسیسر لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں سی پی یو، جی پی یو (گرافکس پراسیسنگ یونٹ) اور مصنوعی ذہانت کے فنکشنز موجود ہوں۔
رچرڈ نے مزید بتایا کہ کمپنی Kirin 970 چپ سیٹ پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ چپ سیٹ آنے والے ہواوے میٹ 10 میں استعمال کیا جائے گا۔یہ چپ فنانشل سیکورٹی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔ ہواوے کا منصوبہ ہے کہ وہ بنکوں کے مابین کریڈٹ ٹرانسفر کی سپورٹ شامل کرے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہواوے کے سمارٹ فونز میں سیکورٹی چپ پہلے سے انسٹال ہوگی، جس سے فون کے مالک فون کو آڈی، بی ایم ڈبیلو اور پورشے جیسی کاروں کی چابی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ ہواوے ان کارساز کمپنیوں کے ساتھ پہلے ہی معاہدے کر چکا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہواوے کی طرف سے کیا کچھ منظر عام پر آتا ہے۔یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے

مینوفیکچرر کا نام : ہواوے
ہواوے کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh
مضمون دیکھئیےmjhe technology sikhne ka bht shok he sir
مضمون دیکھئیےgood news
مضمون دیکھئیےبھت پسندآئ 90٪
مضمون دیکھئیےبہت اچھا فیچر ہے
مضمون دیکھئیےvery nice
مضمون دیکھئیے