Japanese billionaire's 'free cash' tweet smashes Twitter's retweet record

جاپانی ارب پتی کے مفت انعامی رقم کے ٹوئٹ نے ری ٹوئٹس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

Japanese billionaire's 'free cash' tweet smashes Twitter's retweet record
جاپانی ارب پتی  اور مستقبل میں سپیس ایکس کے راکٹ میں چاند کا چکر لگانے والے خلائی سیاح یوساکو مائیزاوا نے سب سے زیادہ ری ٹوئٹس کا نیا عالمی ریکارد بنا لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کارٹر ولکرسن کے ٹوئٹ کو حاصل تھا۔ یوساکو نے  مفت انعامی رقم کا ٹوئٹ کیا تھا، جسے اتنا زیادہ ری ٹوئٹس گیا  کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔

(جاری ہے)


43 سالہ یوساکو نے ہفتے کو ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ خود کو ری ٹوئٹ اور فالو کرنے والوں میں سے 100 افراد کو اٹکل سے منتخب کر کے انہیں 1 ملین ین یا 9250 ڈالر دیں گے۔

رقم کے لالچ نے کام کیا اور یہ ٹوئٹ سب سے زیادہ ری ٹوئٹ ہونے والا ٹوئٹ بن گیا۔ اس وقت تک اس ٹوئٹ کو 5.1 ملین بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔ ولکرسن کے ٹوئٹ کو آج تک صرف 3.5 ملین بار ری ٹوئٹس کیا گیا ہے۔

یوساکو جاپان کے سب سے بڑے آن لائن فیشن ریٹیلر زوزو ٹاؤن کے بانی ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 2 ارب ڈالر ہے۔ وہ آج ڈائریکٹ میسج سے جیتنے والوں سے رابطہ کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-07

Your Thoughts and Comments