LG's next flagship arrives in June

LG's Next Flagship Arrives In June

ایل جی کا اگلا فلیگ شپ سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ جون میں سامنےآئے گا

ایل جی نے پچھلے سال موبائل ورلڈ کانگرس میں جی 6 کو متعارف کرایا تھا۔ آپ کو بھی شاید امید ہو کہ ایل جی اس ماہ کے آخر میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں جی 7 کو متعارف کرائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ کوریا کی کمپنی ایل جی نے موبائل فون متعارف کرانے کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ اب ایم سی ڈبلیو میں ہمیں وی 30 کا تبدیل شدہ ورژن ہی ملے گا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایل جی کا اگلا فلیگ شپ جون میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس ڈیوائس کا نام جی 7 بھی نہیں ہوگا۔ یعنی ہم ایل جی کی جی سیریز کو خداحافظ کہنے والے ہیں۔اس وقت اس فون کا کوڈ نام جوڈی (Judy) ہے۔
ایل جی جوڈی میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہوگی۔ ہوسکتا ہے کہ اس ڈیوائس کا پلس یا ایس ماڈل بھی زیادہ ریم اور زیادہ سٹوریج یعنی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ لانچ ہو۔

(جاری ہے)


جوڈی میں HDR10 کی حامل 6.1 انچ 18:9 انچ ٹچ سکرین ہوگی جس کی برائٹنس 800 nit ہوگی۔یہ سب ایل جی کی نئی MLCD+ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ یہ سکرین پاور کے خرچ کےمعاملے میں عام آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے سے 35 فیصد کفایت شعار ہوگی۔
اس فون میں 16 میگا پکسل + 16 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ ہوگا۔ آئی پی 68 سرٹیفیکیشن کی وجہ سے یہ فون گرد اور پانی سے محفوظ ہوگا۔
اس فون میں سٹیریو سپیکر بھی ہونگے جنہیں بوم باکس کہا جاتا ہے۔ اس کے دوسرے فیچرز میں کیمرے کی مصنوعی ذہانت اور وائرلیس چارجنگ شامل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-17

More Technology Articles