MIT's new robot can identify things by sight and by touch

MIT's New Robot Can Identify Things By Sight And By Touch

ایم آئی ٹی کا نیا روبوٹ اشیاء کو دیکھ اور چھو کر شناخت کر سکتا ہے

انسانوں کے  لیے  اشیا کو دیکھ کر یا چھو کر شناخت کرنا  کافی آسان ہوتا ہے  لیکن مشین کو ایسا کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم اب ایم  آئی ٹی کے کمپیوٹر سائنس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیبارٹری میں ایسا روبوٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو اشیاء کو دیکھ اور چھو کر شناخت کر سکے۔
اس ٹیم نے کوکا(KUKA) روبوٹ آرم لے کر اس میں لمس کے لیے   جیل سائٹ (GelSight) سنسر شامل کیا گیا ہے۔
اس روبوٹ کو سی ایس اے آئی ایل کے  ٹیڈ ایڈلسن گروپ نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جیل سائٹ سنسر سے حاصل ہونے والی معلومات  مصنوعی ذہانت میں فیڈ کی جاتی ہےتاکہ اسے وژیول اور لمس کے ربط کےبارے میں سکھایا جا سکے۔
مصنوعی ذہانت کو  چھونے سے اشیا کی شناخت کے لیے  ٹیم نے 200 اشیا جیسے کپڑے، آلات اور گھریلو اشیا کی 12 ہزار ویڈیو ریکارڈ کی ہیں۔یہ ویڈیو سٹل امیجیز  کی صورت میں الگ الگ کی گئی  ۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت نے اس ڈیٹا سیٹ کو لمس اور وژیول ڈیٹا کو کنکٹ کرنے کے لیے  استعمال کیا۔
اس وقت یہ روبوٹ کنٹرول کیے ہوئے ماحول میں ہی اشیا شناخت کر سکتا ہے۔ اگلے مرحلے پر ایک بڑا ڈیٹا سیٹ بنایا جائے گا تگاکہ یہ روبوٹ بڑے پیمانے پر زیادہ اشیا کو شناخت کر سکے۔

تاریخ اشاعت: 2019-06-17

More Technology Articles