Nissan’s future cars may read your brain to prevent accidents

Nissan’s Future Cars May Read Your Brain To Prevent Accidents

نسان کی مستقبل کی کاریں آپ کےدماغ کو پڑھ کر حادثات سے بچائیں گی

نسان ایسی گاڑیوں پر کام کر رہا ہے، جو ڈرائیور کے دماغ کو پڑھتے ہوئے پتا چلا سکیں گی کہ کب ڈرائیور بریک لگانا چاہتا ہے اور کب گاڑی کو تیز چلانا چاہتا ہے۔نسان کا کہنا ہے کہ برین ٹو وہیکل (brain-to-vehicle) انٹرفیس سے سیمی آٹومیٹک کاروں میں مختلف کام 0.2 سے 0.5 سیکنڈ تیز رفتاری سے ہونگے۔ نسان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے پانچ سے دس سالوں میں اس طرح کی کار متعارف کرانا چاہتے ہیں۔


نسان انسانی دماغ کے الیکٹریکل پیٹرن کو پڑھنے کے electroencephalography یا ای ای جی طریقہ استعمال کرے گا۔ اس ٹیکنالوجی میں ایسے ہیڈ سیٹ استعمال کیے جائیں گے جن میں الیکٹروڈ لگے ہونگے۔ ان الیکٹروڈ کو کھوپڑی کے ساتھ دبانا پڑے گا یا دماغ کے قریب رکھنا پڑے گا۔
اس سے پہلے ماہرین ای ای جی ہیڈ سیٹ سے مصنوعی اعضا سے ویڈیو گیمز کو کنٹرول کرنے کا کام کر رہے ہیں تاہم ای ای جی کی درستی اور قابل اعتماد ہونے کا براہ راست تعلق الیکٹروڈ کے کھوپڑی سے فاصلے سے ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے جسم کے پیدا کیے ہوئے الیکٹرک کرنٹ سے بھی متاثر ہوتا ہے۔
نسان اپنی برین ٹو وہیل سلوشن میں ای ای جی ٹیکنالوجی کو ہی استعمال کرے گا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کمپنی کس طرح سے اس میں درپیش مشکلات کو حل کرے گی۔
نسان کی پریس ریلیز کے ساتھ جو ویڈیو جاری کی ہے، اس میں ایک ڈرائیور کو الیکٹروڈ سے بھرے ہیڈ سیت کو پہنے دکھایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور کی توجہ نہیں ہٹائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-03

More Technology Articles