Nvidia announces Titan V, a $3000 graphics card based on Volta

Nvidia Announces Titan V, A $3000 Graphics Card Based On Volta

این ویڈیا نے 3000 ڈالر مالیت کاVolta بیسڈ Titan V گرافک کارڈکا اعلان کر دیا

این ویڈیا (NVIDIA)      نے   Titan V گرافکس کارڈ کا اعلان کر دیاہے۔ یہ کارڈ کمپنی کے تازہ ترین Volta آر کیٹکچر  پر بنایا گیا ہے، جس میں 12 این ایم پروسس استعمال ہوا ہے،اس آر کیٹکچر نے  کمپنی کے  پچھلے Pascal آر کیٹکچر کی جگہ لے  ہے ، جسے Tital Xp میں استعمال کیا گیا تھا۔اس نئے کارڈ کی قیمت 3000 ڈالر ہے۔ اسے مصنوعی ذہانت، ڈیپ لرننگ، 3 ڈی رینڈرنگ اور دوسری  پیچیدہ ایپلی کیشنز پر  کام  کرنے والے افراد کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔


Titan V میں GV100 GPU ہے۔ اس جی پی یو کو اس سے پہلے مئی میں متعارف کرائے جانے والے 10 ہزار ڈالر مالیت کے Tesla V100 میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس میں 21.1B ٹرانسسٹر، 5120 CUDA کورز اور 640 Tensor Cores ہیں۔ Tensor Cores سے مخصوص کمپیوٹنگ آپریشنز کام کرتے ہیں اور یہ انہیں معیاری CUDA کور سے زیادہ تیز رفتاری سے سرانجام دیتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ نیا گرافکس کارڈ اپنے پیش رو یعنی GV100 GPU سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔

اس میں بھی گیارہ ارب سے زیادہ ٹرانسسٹر، پانچ ہزار سے زائد CUDA کورز اور 640 ٹینسر ( Tensor) کورز ہیں۔ یاد رہے کہ CUDA کورز این ویڈیا کی ٹیکنالوجی ہے جو اے ایم ڈی کی اسٹریم پروسیسر کے متبادل کے طور پر ایجاد کی گئی ہے۔  ٹینسر کورز کچھ کمپیوٹیشنل آپریشنز کو CUDA کورز کے مقابلے میں بہت بہتر اور جلدی انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس گرافکس کارڈ کی کلاک اسپیڈ 1200 میگا ہرٹز ہے جسے باوقت ضرورت 1455 میگا ہرٹز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ جبکہ ریم کی بات کی جائے تو اس میں 12 گیگا بائٹس کی HBM2 میموری استعمال کی گئی ہے جس کی اپنی رفتار 850 میگا ہرٹز ہے۔ ‎
ٹائٹن وی این ویڈیا کی ویب سائٹ پر 2999 ڈالر میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-13

More Technology Articles