Pakistan gets Facebook’s facial recognition feature

Pakistan Gets Facebook’s Facial Recognition Feature

فیس بک نے پاکستان میں بھی چہرے کی شناخت کا فیچر متعارف کرا دی

فیس بک نے پاکستان میں خون کے عطیات دینے اور عطیات کی اپیل کرنے کا فیچر متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ چہرے کی شناخت (facial recognition) کے اس فیچر کو پچھلے سال دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اسے پاکستانی صارفین کے لیے اب لانچ کیا گیا ہے۔ یہ نیا فیچر مصنوعی ذہانت کی وہی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں دوستوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ کیا وہ آپ کی اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر پر ٹیگ ہونا چاہیں گے۔


چہرے کی شناخت کا یہ فیچر صارفین کو مطلع کرے گا کہ اُن کی تصویر فیس بک پر کہیں اور کسی صارف نے اپ لوڈ کی ہے۔ آپ بصارت سے محروم افراد کو بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ کو تصویر میں کون کون ہے۔
فیس بک نے پاکستانی صآرفین کو نیوز فیڈ اور نوٹی فیکیشن پینسل میں اس فیچر کے بارے میں مطلع کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے ہیکر صارفین کی ڈسپلے فوٹؤ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے اور صآرفین کے جعلی اکاؤنٹس بنانے بھی مشکل ہو جائیں گے۔



اس فیچر کو فعال اور غیر فعال کرنے کے لیے
1. موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر فیس بک Setting پر جائیں۔
2. More یا AdvanceD سیٹنگ پر جائیں۔
3. Privacy Shortcuts پر ٹیپ کریں۔
4. پھر More Settings پر جائیں۔
5. یہاں Facial Recognition کا انتخاب کریں۔
6. یہاں پر ایک آپشن Do you want Facebook to be able to recognize you in photos and videos? ظاہر ہوگا۔
7. اسے Yes یا No کر لیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-28

More Technology Articles