Pictures of Microsoft's canceled Nokia Mercury tablet emerge

Pictures Of Microsoft's Canceled Nokia Mercury Tablet Emerge

مائیکروسافٹ کے منسوخ کیے گئے نوکیا مرکری ٹیبلٹ کی تصاویر سامنے آ گئیں

جب مائیکرو سافٹ کا موبائل ڈویژن ایکٹیو تھا، تب مائیکروسافٹ نے ایک سے زیادہ ڈیوائس کو بنا کر منسوخ کر دیا تھا۔ان منسوخ کی ہوئی ڈیوائسز میں سے ایک نوکیا مرکری ٹیبلٹ تھا۔ اس ڈیوائس کو 2014-2015 میں ونڈوز آر ٹی کے ساتھ متعارف کرایا جانا تھا۔

(جاری ہے)


اس منسوخ کی ہوئی ڈیوائس کی چند تصاویر ایک اطالوی پبلی کیشن نے جاری کی ہیں۔اس ڈیوائس میں Intel Atom Z3795 چپ سیٹ اور1 سے 2 جی بی ریم تھی۔
لیک ہونے والے پروٹو ٹائپ میں ونڈوز آر ٹی کی بجائے ونڈوز 8 نظر آ رہی ہے، جو اس وقت کافی اچھا انتخاب تھا۔
نوکیا مرکری ٹیبلٹ کو صرف پروٹو ٹائپ کی حد تک ہی بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

Pictures of Microsoft's canceled Nokia Mercury tablet emerge
تاریخ اشاعت: 2017-07-04

More Technology Articles