بند کریں
اتوار اگست

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Humayun Rashid
zain0786@gmail.com
16-07-2018 00:41:25

wow,What a feature,keep it u

  مضمون دیکھئیے
طرق ہنی 22-06-2018 04:22:27

اسلام وعلیکم، آپ کی شائع کردہ ایک تحریر ۱۵ ناکام سٹارٹ اپس سے مندرہ کروڑ تک کا سفر، اس تحریر کو دوبارہ ایڈٹ کر کر کے میں نے اسے اپنے فیس بک گروپ، راہبر پر پوسٹ کیا ہے اگر آپ کو یہ ایڈٹنگ موزوں لگے تو مجھ سے اس کام کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

  مضمون دیکھئیے
Awais 24-04-2018 09:47:39

samjh he nahji ai

  مضمون دیکھئیے
Ahmad Khan 22-04-2018 13:04:47

This version is not available on play store and unable to install because this is the corrupt apk. this message is being show during installation on mobile.

  مضمون دیکھئیے
اویس رضا 30-03-2018 12:41:06

مجھے شامی کے موبائل اچھے لگتے ہیں اور اردو پوائنٹ کی خبریں آسان اور اردو میں ہوتی ہیں، آسان ویپ سائیڈ ہے ٹیکنالوجی ٹپش تیمور میری ویب سائیڈ ہے

  مضمون دیکھئیے
dr anwar kama ch 06-03-2018 15:26:22

very fruit full

  مضمون دیکھئیے
سام سنگ نے نئے گلیکسی A8/A8+ اور گرینڈ پرائم پرو سمارٹ فون جاری کر دیئے
گلیکسی اے سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی A8 اور A8 پلس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل F1.9 ڈوئل کیمرہ متاثر کن bokeh افیکٹ کے ساتھ موجود ہے۔

ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنے انتہائی جدید سمارٹ فونز سام سنگ گلیکسی A8، سام سنگ گلیکسی A8 پلس اور گرینڈ پرائم پرو 2018ء پاکستان میں جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب پیر کو یہاں لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سام سنگ ای سی پاکستان کے صدر وائی جے کم مہمان خصوصی تھے جبکہ متعدد سام سنگ ڈیلرز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔


سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے اس موقع پر کہا کہ گلیکسی اے 8 فیملی میں توسیع کے مقاصد کے ساتھ A8 اور A8 پلس صارفین کے لئے موزوں درمیانے درجے کے سمارٹ فونز ہیں۔ ان ڈیوائسز کی قدر ان کی جدید خصوصیات اور افعال میں موجود ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ سہولت پیش کرتے ہیں۔ گرینڈ پرائم پرو بہت سی دلچسپ ٹیکنالوجیز سے مزین ہے جس میں سپر ایمولڈ سکرین جو کرسٹل کلیئر نظارہ فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے اس فون کو پاکستانی صارفین کے درمیان بہت مقبولیت حاصل ہے۔


A8 میں 5.6 انچ ٹچ سکرین جبکہ A8 پلس میں 6 انچ ٹچ سکرین موجود ہے جس کے فرنٹ پر 2.5 ڈی گلاس اور بیک پر 3 ڈی گلاس پائیداری کے لئے لگایا گیا ہے۔ ان سمارٹ فونز کی انفنٹی ڈسپلے سکرینز ایک کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (1280x2220) زیادہ تفصیل جبکہ ایک وسیع افقی ویو اور شاندار سینما تجربہ فراہم کرتی ہے۔ آل ویز آن ڈسپلے صارفین کو صارفین کو اپنا فون ان لاک کئے بغیر معلومات فراہم کرتا ہے۔


یہ سمارٹ فونز 1.6 Ghz اوکٹا کور پروسیسرز کے حامل ہیں اور دونوں ڈیوائسز 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ان فونز میں 64 جی بی سٹوریج ہے جسے ایکسٹرنل میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ ’’سام سنگ پے‘‘ کی خصوصیت صارف کو فون کے استعمال سے مکمل مالیاتی ادائیگیاں زیادہ تیزی اور آسانی سے کرنے کے قابل بناتی ہے۔


گلیکسی اے سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی A8 اور A8 پلس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل F1.9 ڈوئل کیمرہ متاثر کن bokeh افیکٹ کے ساتھ موجود ہے۔ لائیو فوکس کی خصوصیت صارف کو تصویر کے بیک گرائونڈ کو دھندلا کرنے کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ 16 میگا پکسل F1.7 بیک کیمرہ کم روشنی کے ماحول میں لو ایپرچر اعلیٰ معیاری تصاویر کو ممکن بناتا ہے۔ ڈیجیٹل ویڈیو امیج سٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی متزلزل تصاویر کو ممکن بناتی ہے جبکہ اس کا کیمرہ وقت کے وقفہ کی حامل ویڈیو بنانے کے لئے ہائپر لیپس خصوصیت فراہم کرتا ہے۔

یہ ڈیوائسز ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے فراہم کرتی ہیں۔ گلیکسی اے 8 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، A8+ میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو کئی گھنٹوں کے لئے فون کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز پانی اور مٹی سے محفوظ رہنے کے لئے IP68 ریٹنگ کی حامل ہیں۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2018-01-16

مینوفیکچرر کا نام     :     سام سنگ

سام سنگ کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

متعلقہ مضامین