Scientists develop artificial skin for smartphones and computers

Scientists Develop Artificial Skin For Smartphones And Computers

سائنسدانوں نے سمارٹ فونز اور کمپیوٹر کے لیے مصنوئی جلد بنا لی

سائنسدانوں کے ایک گروپ نے سنسر کے ساتھ ایک مصنوعی جلد بنائی ہے۔ یہ جلد چھونے اور دباؤ کو محسوس کر سکتیہے۔ اس مصنوعی جلد کو دوسری چیزوں کے ساتھ سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے یہ اضافی سہولتیں فراہم کریں گی۔
یونیورسٹی آف برسٹل اور سوبورن یونیورسٹی پیرس کے سائنسدانوں نے مل کرایک لچکدار جلد بنائی ہے۔

(جاری ہے)

اسے سیلیکون ممبرین کی کئی تہوں سے بنایا گیا ہے۔ اس میں ایک تہہ ایسی بھی ہے جس میں سے کرنٹ گزر سکتا ہے۔  اس جلد کو سمارٹ فون کور، ٹچ پیڈ کور اور سمارٹ واچ وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس مصنوعی جلد کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے یہ ویڈیو دیکھیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-10-19

More Technology Articles