The 10.5 inch iPad Pro may indeed come in June

The 10.5 Inch IPad Pro May Indeed Come In June

10.5 انچ آئی پیڈ پرو جون میں لانچ کیا سکتا ہے

متوقع 10.5 انچ ایپل آئی پیڈ ٹیبلٹ کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ جون میں لانچ کیا جائے گا۔ اس بات کا اندازہ تائیوان کی ہارڈ وئیر بنانے والی کمپنی کے بارے میں آنے والی خبریں سے ہوا۔ڈیجی ٹائمز کے مطابق اس ڈیوائس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز مارچ میں ہی ہو گیا تھا۔ اس وقت تک اس کے 5 لاکھ یونٹ تیار ہو چکے ہیں۔ جولائی میں اس کے 6 لاکھ تیار ہونگے ۔

(جاری ہے)

خیال ہے یہ 2017 میں اس ڈیوائس کے 6 ملین سے زیادہ یونٹ فروخت ہو جائیں گے۔
10.5 انچ آئی پیڈ پرو اس سال کے شروع میں متعارف کرائے گئے سستے آئی پیڈ کا بڑا ورژن ہے۔ افواہوں کے مطابق نئے آئی پیڈ پرو میں اے 10 ایکس چپ سیٹ ہوگا۔پتلا بیزل کی اس ڈیوائس میں ٹچ آئی ڈی ماڈیول بھی ہوگا۔ اس میں ایپل پنسل کی سپورٹ کے ساتھ ساتھ وہ تمام فیچرز ہونگے جو ایپل کے موجودہ پرو ٹیبلٹس میں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-22

More Technology Articles