YouTube's Rewind 2018 becomes the site's most disliked video ever

YouTube's Rewind 2018 Becomes The Site's Most Disliked Video Ever

یوٹیوب کی Rewind 2018 سائٹ کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ ویڈیو بن گئی

یوٹیوب ہر سال دسمبر میں ریوائینڈ(Rewind) ویڈیو جاری کرتا ہے۔ سال 2018 کی ویڈیو بھی 6 دسمبر کو   جاری کی جا چکی ہے  لیکن اس ویڈیو نے صرف  ایک ہفتے میں وہ اعزاز حاصل کر لیا ہے جو جسٹن بیبر کے گانے ”بے بی“ کو حاصل کرنے میں 8 سال لگے تھے۔ جسٹن بیبر کے گانے کو 8 سالوں میں 10 ملین لائکس اور 9 ملین ڈس لائکس ملے ہیں جبکہ یوٹیوب کی ریوائینڈ ویڈیو کو صرف ایک ہفتے میں ہی 10 ملین ڈس لائکس مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈس لائکس کے مقابلے میں لائکس کی تعداد صرف 2 ملین ہے۔
اس سال کی یوٹیوب ریوائینڈ ویڈیو میں  ہالی وڈ کے مشہور اداکار و ل سمتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود صارفین ویڈیو سے زیادہ متاثر نہیں  ہوئے۔ اتنے مختصر وقت میں ڈس لائکس کا ریکارڈ بنانے کے باوجود یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو سے کافی خوش ہیں۔
یوٹیوب کی یہ ریوائینڈ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-13

More Technology Articles