ZTE is estimated to lose $3.1 billion due to US ban

ZTE Is Estimated To Lose $3.1 Billion Due To US Ban

زیڈ ٹی ای کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے 3.1 ارب ڈالر کا نقصان

امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث چینی کمپنی زیڈ ٹی ای کافی مشکلات کی شکار ہے۔ امریکی حکومت نے تمام امریکی کمپنیوں پرپابندی لگائی تھی کہ وہ چینی کمپنی کو کسی قسم کے سامان کی سپلائی نہیں کریں گے۔ اس پابندی کی وجہ سے زیڈٹی ای کے آپریشنز کو روکنا پڑا جس کی وجہ سے کمپنی کا بھاری نقصان ہوا۔ بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی پابندیوں سے زیڈ ٹی ای کو کتنا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک نئے معاہدےکے بعد زیڈ ٹی ای دوبارہ کام کرسکے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تک زیڈ ٹی ای کو 20 ارب یوان یا 3.1 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
امریکا اور چینی حکومت کے درمیان جلد کوئی معاہدہ طے نہ پانے پر یہ نقصان اس بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
زیڈ ٹی ای کا دعویٰ ہے کہ کہ پابندی ہٹنے کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ پہلے کی سی تیزی سے کام کرنے لگے گی۔
زیڈ ٹی ای پر پابندی کے باعث بہت سے سمارٹ فونز کی پروڈکشن اور لانچنگ تاخیر کا شکار ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد زیڈ ٹی ای اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم بھی استعمال نہیں کر سکتی۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-24

More Technology Articles