futureme

Futureme

اس ویب سائٹ کی مدد سے اپنے لیے مستقبل میں خط لکھیں

اس زبردست ویب سائٹ، فیوچر می ڈاٹ آرگ، کی مدد سے صارفین ابھی خط(ای میل) لکھ سکتے ہیں، جو اس ویب سائٹ میں محفوظ ہو جائے گا اور  آپ کو مستقبل میں آپ کی سیٹ کی ہوئی تاریخ میں بھیج دیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ کی مدد سےآپ آج سے 50 سال بعد تک کی تاریخ میں خود کو خط لکھ سکتے ہیں۔
خط لکھنے کا عمل نہایت سادہ ہے۔ بس آپ خود کو خط (ای میل) لکھیں۔

(جاری ہے)

اپنا ای  میل آئی ڈی  دیں اور خط بھیجنے کا عمل شروع کر دیں۔ اس  کے بعد یہ ویب سائٹ  آپ سے آپ کے ای میل آئی ڈی کی تصدیق کرے گی ، جس کے ساتھ ہی آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ اب یہ ویب سائٹ آپ کی سیٹ کی ہوئی تاریخ پر آپ کو آپ کی لکھی ہوئی ای میل بھیج دے گی۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-18

More Technology Articles