بند کریں
بدھ اکتوبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے کا 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صارفین کے لئے 70 فیصد کا رعایتی پیکیج
ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کے ساتھ قوم کو بھرپور پیشکش کر رہے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے نے 13 اور `14 اگست کو ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ کے نام سے اپنے صارفین کو سال کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے

ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کے ساتھ قوم کو بھرپور پیشکش کر رہے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے نے 13 اور `14 اگست کو ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ کے نام سے اپنے صارفین کو سال کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔ 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد رعایت صارفین کو حاصل ہوگی۔

ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ رکھنے والوں کو اضافی رعایت بھی دستیاب ہوگی۔
70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام ایچ بی ایل اور دراز کے ساتھ شریک ہوں جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے ڈیجیٹل کلچر اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے آگے کیا ہوگا؟ کے بھرپور پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔
اس موقع پر ایچ بی ایل گلوبل کنزیومر بینکنگ کے سربراہ عامر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اپنے صارفین کی آسائش کے لئے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں اور ”داراز“ کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ای کامرس کارڈ کے استعمال کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے“۔


داراز یوم آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف اشیاء کی معمول کی فروخت کے ساتھ ساتھ اشیاء پر ناقابل یقین رعایت اور بعض نئے اقدامات کا اعلان بھی ہوگا جن کا حیران کن اعلان ابھی باقی ہے۔
دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی نے کہا کہ ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ ہمارے صارفین کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے جو کہ پاکستان کے طول و ارض میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ان دو دنوں میں ہمارے صارفین تمام کیٹیگریز کے برانڈز پر 70 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے جو کہ ان کے لئے ہماری آزادی کا تحفہ ہے۔
13 اگست کی نصف شب سے شرو ع ہونے والے جشن آزادی کا انتظار کرتے ہوئے اپنی پسند کی فہرست تیار کریں، ان کیلنڈروں کو سبز رنگ سے نشان زدہ کریں اور ”دراز“ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ اپنے جذبات کو نئے سرے سے ابھارنے کا وقت ہے اور ترقی پسند پاکستان صرف نام کا ہی نہیں ہوگا بلکہ عملی طور پر ہم آپ کو اس میں شریک دیکھیں گے۔ (ٹیم ”دراز“)۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-08-12

: متعلقہ عنوان