tripda completes one year
پاکستان کے سب سے بڑے کارپولنگ پلیٹ فارمTripdaکا ایک سال مکمل

پاکستان کے سب سے بڑے کارپولنگ پلیٹ فارمTripdaنے حال ہی میں ملک میں اپنے آپریشنزکا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور میںاپنے کمیونٹی اجتماع کا انعقادکیا،اس تقریب میںTripdaکے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صارفین اور پروفیشنلزنے شرکت کی،اس تقریب کی میزبانی معروف فنکار علی گل پیر نے کی،جو خود بھی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کے دورانTripdaاستعمال کرتے ہیں،سمارٹ فون ایپلی کیشن ہونے کے ناطےTripdaکئی قیمتی خدمات مفت فراہم کرتا ہے،یہ کارپر شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ طویل روٹ پر اپنی گاڑی کو شیئر کرسکیں،مسافراپنے روٹ پر جانے والی کار میںخالی سیٹ کو بک کراکے اس سروس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،اس طرح گاڑیوں کے مالک اور مسافرفیول کی قیمت شیئرکرکے سفرکے اخراجات بچاسکتے ہیں،Tripdaاس وقت تین براعظموں کے13ممالک میں کام کررہا ہے،پاکستان میں دن بدن زیادہ سے زیادہ لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھارہے ہیں کیونکہ اس سے وہ کار کی آسائش اور حفاظت کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں،Tripdaکے طرف سے فراہم تحفظ کا اظہار اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ اب تک اس کے ذریعے ہونے والے سفر میں کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا،Tripdaکے کنٹری مینجراحمد عثمان نے پاکستان میں حاصل ہونے والی زبردست پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے نیٹ ورک میں سب سے نیا ہونے کے باوجودہماری ٹاپ فائیومارکیٹس میں شامل ہے،ہم اسلام آباد لاہور روٹ پر سرگرمی سے متاثرہوکرہTripdaکوطویل فاصلے کے قابل بھروسہ ذرائع آمدورفت کے متبادل کے طورپر پیش کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں،ہم نے حال ہی میں کراچی حیدرآباد روٹ کا اجرا کیا ہے اور مستقبل میں مزیدروٹس کا اجراء کیا جائے گا،دوسری طرف دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کو مدنظررکھتے ہوئے ہم Tripdaجیسے کارپولنگ پلیٹ فارمزکو بہت اہمیت اختیار کرتے دیکھ رہے ہیں،ہمارے داخلی اعدادوشمار کے مطابق صرف لاہور اسلام آباد روٹ پر کارپولنگ کے نتیجے میںکاربن کا اخراج170,000کلوگرام کم ہوا ہے،واضح رہے کہ لاہور اسلا م آباد سب سے پسندیدہ طویل فاصلہ روٹ ثابت ہوا ہے اور Tripdaکوہرہفتہ اس روٹ پر200سے زائد بکنگزموصول ہوتی ہیں،حال میں شروع کئے جانے والے کراچی حیدرآباد روٹ میں ہرہفتے85فیصدبکنگ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،Tripdaنے کراچی،لاہور اوراسلام آباد جیسے بڑے شہروںکی جامعات میں کارپولنگ کمیونٹیزبھی قائم کی ہیں،فی الوقت یہ سروس زیادہ ترنوجوان پروفیشنل اوریونیورسٹی طالبعلم اپنی سفری ضروریات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
-
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
-
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
-
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
-
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
-
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
-
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
-
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
-
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
-
شیلڈ کارپوریشن نے پاکستان میں بچوں کے علاج سے متعلق مفت مشاورتی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.