Google Assistant male voice is now live

Google Assistant Male Voice Is Now Live

گوگل نے گوگل اسسٹنٹ میں مردانہ آواز بھی شامل کر دی

گوگل نے گوگل اسسٹنٹ میں ایک برانڈ نیو وائس آپشن شامل کیا ہے۔ جس سے صارفین عورت کی آواز کی بجائے مردانہ آواز سن سکیں گے۔یہ دونوں آپشن اصل میں Voice 1 اور Voice II کے نام سے متعارف کرائے گئے ہیں۔یہ آپشنز اینڈروئیڈ، آئی او ایس، اور گوگل ہوم میں دستیاب ہے۔یاد رہے کہ ایک دفعہ آپ آواز کو تبدیل کریں گے تو یہ تمام مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز پر تبدیل ہوجائے گی اور تمام ڈیوائسز پر آپ ایک ہی آواز سنیں گے۔


آواز کو تبدیل کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔

(جاری ہے)


1. گوگل اسسٹنٹ کے تازہ ترین ورژن کو انسٹال کریں یا اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔
2. گوگل اسسٹنٹ کو لانچ کریں(اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں ہوم بٹن کو لانگ پریس کر کےلانچ کیا جا سکتا ہے۔
3. اپنی سکرین کے مینو آئیکون پر ٹیپ کریں۔
4. سیٹنگ کو کھولیں۔ مختلف ڈیوائسز میں یہ آپشن مختلف لوکیشن پر ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ سب سے اوپر دائیں جانب ہمبرگر آئیکون میں ہوتا ہے۔
5. Preferencesپرٹیپ کریں۔
6. Assistant وائس کو منتخب کریں۔
7. Voice II کا انتخاب کر لیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-05

More Technology Articles