How to display battery percentage in Android 4.4 KitKat

How To Display Battery Percentage In Android 4.4 KitKat

اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ میں بیٹری کی پرسنٹیج حاصل کرنے کا آسان طریقہ

کیا آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں؟ یعنی آپ کے فون میں کتنے فیصد بیٹری باقی ہے؟ اینڈرائیڈ 4.4کٹ کیٹ میں اینڈرائیڈ کی طرف سے کوئی ایسا فنکشن نہیں جو آپکو بتا سکے کہ آپکی کتنی فیصد بیٹری باقی ہے۔
لیکن ہم آپ کو ایک ایسی اپلیکیشن کے بارے میں بتائیں گے جس کے ذریعے یہ کام انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ اور آپ کٹ کیٹ اور دیگر تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسس کی بیٹری کی تفصیلات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


آپ گوگل پلے میں جا کر کٹ کیٹ کے لیے بنائی گئی بیٹری پرسنٹیج کی ایپ کو مفت ڈاؤن لوڈ کر یں۔ اس کے بعد ایپ کو سٹارٹ کریں ، چیک بکس کو ٹک کریں(جیسے کی نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

آپ کا فون دوبارہ سٹارٹ ہو گا اور آپ’’ بیٹری پرسنٹیج‘‘ ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں۔آپ کی بیٹری کی تفصیل اوپر ٹاسک بار میں نظر آئے گی۔

اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-12

More Technology Articles