Samsung ditches Android with Gear 2, Gear 2 Neo

Samsung Ditches Android With Gear 2, Gear 2 Neo

سامسنگ گیر 2نیو اور گیر2 ، نئے آپریٹنگ سسٹم ٹائزن کے ساتھ متعارف

سامسنگ نے گذشتہ روز موبائل ورلڈ کانفرنس میں دو نئے سمارٹ واچ کے ماڈلز سامسنگ گیر 2 اور سامسنگ گیر 2 نیو کے نام سے متعارف کروائے۔ان دونوں میں گوگل کے اینڈرائیڈ کی بجائے ’’ٹائزن‘‘ آپڑیٹنگ سسٹم کام کرے گا۔
’’گیر 2 نیو‘‘ گیر 2 سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے مگر یہ وزن میں تھوڑا ہلکا اور گیر 2 میں موجود کچھ خصوصیات کی کمی کے ساتھ ہے۔

یہ امید کی جارہی ہے کہ یہ کم قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا۔
مثال کے طور پر اس میں کیمرہ نہیں ہے جبکہ گیر 2 میں 2 میگا پکسل کیمرے کی سہولت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گیر 2 اور’’ گیر 2 نیو‘‘ مختلف رنگوں کی چمڑے کی پٹیوں کے ساتھ منظرِ عام پر آئیں گے۔گیر 2 بھورے رنگ کی پٹی اور گیر 2 نیو سرمئی رنگ کی پٹی کے ساتھ آئے گا۔
گیر 2 کی طرح گیر 2 نیو میں بھی صحت سے متعلق کچھ سہولیات شامل ہیں۔

اس میں heart rate sensor موجود ہے۔آپ گیر 2 نیو کو اپنی صحت سے متعلق ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس میں 1.63 انچ سوپر امولڈسکرین 320x320 پکسل کے ریزولیشن کے ساتھ اور 1GHz ڈیول کور پروسیسر ہوگا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ گیر 2 اور گیر 2 نیو میں ٹائزن آپریٹنگ سامسنگ کی کامیابی میں ایک اور مثبت قدم ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-24

More Technology Articles