شمالی چین بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

جمعہ 19 مئی 2017 16:58

شمالی چین بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) چین کی قومی رصد گاہ نے سب سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے جمعہ کو ییلو الرٹ جاری کیا ہے جو کہ تین سطحی وارننگ سسٹم میں کم سنجیدہ ہے، بعض شمالی صوبوں کے بارے میں توقع ہے کہ وہاں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک بڑھ جائے گا،شمالی صوبوں میں آنے والی گرمی کی لہر جس کی وجہ سے مئی میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت تاریخی بلندی تک پہنچ گیا ، شمالی اور شمال مشرقی چین میں جاری رہے گی ، قومی موسمیات مرکز کو توقع ہے کہ داخلی منگولیا خود مختار علاقے کے بعض علاقوںکا درجہ حرارت 35درجے سیلسئیس سے اوپر ہو جائے گا جبکہ لیائوننگ اور ہیبی صوبوں کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی لہر ہفتے سے بتدریج کم ہو نا شروع ہوگی ۔ رصد گاہ نے پیشنگوئی کی ہے کہ آنیوالے تین دنوں میں گوانگ شی جوانگ خود مختار علاقے کے ساحلی علاقوں ہائی نان اور گوانگ ڈونگ صوبوںکے ساحلوں میں موسلادھار بارش یا بارش ہو گی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu