محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی

منگل 14 نومبر 2017 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب کے مقام پر 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سبی 11، بارکھان، قلات 07، کوئٹہ 04، لسبیلہ، دالبندین 01، پنجاب میں لیہ کے مقام پر 16، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور09، شورکوٹ 08، بھکر 07، ملتان 06، بہاولپور 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جھنگ01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان کے مقام پر 13 اور بنوں میں01، سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر 06، موہنجوداڑو 04، لاڑکانہ 03، روہڑی اور سکھر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام، قلات اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان