محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی

بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعثشہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی ،ْحکام

منگل 14 نومبر 2017 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب کے مقام پر 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سبی 11، بارکھان، قلات 07، کوئٹہ 04، لسبیلہ، دالبندین 01، پنجاب میں لیہ کے مقام پر 16، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور09، شورکوٹ 08، بھکر 07، ملتان 06، بہاولپور 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جھنگ01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان کے مقام پر 13 اور بنوں میں01، سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر 06، موہنجوداڑو 04، لاڑکانہ 03، روہڑی اور سکھر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام، قلات اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز