ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ،ْ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا ،ْکراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں مزید برفباری ہوگی ،ْمحکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

پیر 8 جنوری 2018 17:41

اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ْبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔

دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں مزید برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا، بالائی علاقوں میں2 فٹ تک برف باری کے بعد رامہ جھیل سمیت چھوٹی بڑی تمام جھیلیں اور پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ،ْ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور منفی 10، اسکردو، گوپس، کالام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ، زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ، پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش