عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کاکیمپ ومظاہرہ9ویں روز بھی جاری

جمعہ 6 جولائی 2018 20:26

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) عبدالو لی خا ن یو نیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کایو نیو رسٹی انتظا میہ کی جا نب سے بر طر فی کے اقدام کے خلا ف احتجا جی کیمپ و مظا ہر ہ نویں روز بھی جا ری رہا جس میںملازمین کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے صدر حضرت علی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ 273ملازمین کی بر طرفی سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ان ملازمین کو میر ٹ پر بھر تی کیا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر خورشید نے اپنے اختیا رات سے تجا وز کر کے انہیں غیر قانو نی طور پر بر طرف کر کے سینکڑوں خاندانو ں کا معاشی قتل عام کیا انہوں نے چیف جسٹس آف پا کستا ن ، چیف جسٹس پشاور ہا ئی کو رٹ اور نگران حکو مت سے مطالبہ کیا کہ سینکڑوں خاندانوں کا رزق بند کر نے کا نو ٹس لے کران کو بحال کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جما عت اسلا می کے مرکزی امیر سینیٹر سیراج الحق ،قومی اسمبلی کے امیدوار ان ڈاکٹر عطا ء الر حمن ،عا بد علی شاہ ایڈوکیٹ ،سابق ایم پی اے احمد خا ن بہا در،اور مختلف طلبا ء تنظیمو ں کے صدور نے کیمپ جا کر ملا زمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کیا اور انکی بر طرفی کے فیصلے کو ظالما نہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انکی تما م تر ہمدردیا ں ملازمین کے ساتھ ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu